- Get link
- X
- Other Apps
Posts
Showing posts from April, 2022
اٹھائیسواں پارہ
- Get link
- X
- Other Apps
اٹھائیسواں پارہ اس میں کل 9 سورتیں ہیں سورہ مجادلہ خولہ بنت ثعلبہ رضي الله عنها کے شوہر نے ان سے ظہار کر لیا جس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ یہ عورت اپنے شوہر کے لئے حرام ہوگئی، خولہ پریشان ہوئی کہ اب کیا ہو گا چنانچہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کے پاس آئ اور اپنی فریاد پیش کیا اور بار بار پیش کیا ہر بار آپ صلی اللہ علیہ و سلم یہی فرماتے رہے کہ تو اپنے شوہر کے لئے حرام ہوگئی آخر اس عورت نے اپنا رب کی طرف اٹھا دیا تو رب نے فوراً لبیک کہا اور نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم پر یہ سورت نازل کی جس میں ظہار کے کفارہ کا بیان ہے یا تو ایک غلام آزاد کیا جائے یا مسلسل دو ماہ کے روزے یا ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلایا جائے سورہ حشر بنونضیر قبیلے نے جب نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کو دھوکے سے قتل کرنا چاہا تو آپ نےان پر چڑھائی کیا کئی دنوں کے محاصرے کے بعد وہ لوگ وہاں سے نکلنے پر تیار ہوئے چنانچہ انہیں جلاوطن کیا گیا اور یہ پہلی جلاوطنی تھی جو خیبر کی جانب ہوئی پھر حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے دور میں ملک شام کی طرف نکال دیا گیا 2- ایک صحابی رسول صلی اللہ علیہ و سلم کے مہمان رسول کی ضیافت کا بیان اور ...
چھبیسواں پارہ
- Get link
- X
- Other Apps
چھبیسواں پارہ اس میں کل چھ حصے ہیں 1- سورة الأحقاف مکمل 2- سورة محمد مکمل 3- سورة الفتح مکمل 4- سورة الحجرات مکمل 5- سورة ق مکمل 6- سورة الذاريات ابتدائي حصہ سورہ احقاف میں کئی باتیں مذکور ہیں 1- والدین کے ساتھ حسن سلوک کا بیان ہے 2- حمل کی أقل مدت کا بیان کہ وہ چھ ماہ ہے 3- قوم عاد کی شرارت اور ان پر آنے والے عذاب کا تذکرہ ہے کہ ان پر ایسی ہوا چلی کہ اس نے سب کو تہ و بالا کردیا 4- جنوں کے ایمان لانے اور اپنی قوم میں داعی کی حیثیت سے کام کرنے کا بیان ہے سورہ محمد میں بہت سی باتیں ہیں 1- جنت کی مثال بیان کی گئی ہے کہ اس میں ایسی نہر ہے کہ جس کا پانی گدلا نہیں ہوتا دودھ کی نہر کہ جس کا نہیں بدلتا شراب کی نہر خالص شہد کی نہراور ہر قسم کے پهل وغیرہ 2- آدمی جب مال پا جاتا ہے یا سرداری اور منصب کا مالک ہوجاتا ہے تو رشتہ کو نہیں نبھاتا ہے 3- الله اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم کی مخالفت اعمال کی بربادی کا ذریعہ ہے سورہ فتح کی بعض باتیں یہ ہیں 1- اس سورت میں فتح مبین سے مراد یا تو صلح حدیبیہ ہے یا فتح مکہ مکرمہ جیسا کہ مفسرین کے یہاں اختلاف ہے 2- نبی کریم صلی اللہ ع...
چوبیسواں پارہ
- Get link
- X
- Other Apps
چوبیسواں پارہ اس میں تین حصے ہیں : 1 -سورہ زمر ( بقیہ حصہ ) 2 -سورہ مؤمن (مکمل ) 3 -سورہ حم السجدة ( ابتدائی حصہ ) سورہ زمر کے بقیہ حصے میں کئی باتیں ہیں 1 - الله کی ربوبیت کا بیان آسمان وزمین تمام کا خالق صرف اللہ ہی ہے اس کے قائل تمام انسان ہیں 2 - الله کی رحمت کی وسعت کا بیان انسان کو کبھی بھی اللہ کی رحمت سے مایوس نہیں ہونا چاہیئے 3- جہنمیوں اور جنتیوں کے جہنم اور جنت میں داخل ہونے کی کیفیت کا بیان سورہ مؤمن میں کئی باتوں کا بیان ہے 1- مومن کا بیان جب موسیٰ علیہ السلام کے قتل کی سازش فرعون کے دربار میں ہورہی تھی تو ایک مومن جو اپنے ایمان کو چھپائے ہوئے تها اس نے کہا اتقتلون رجلا ان یقول ربی الله اس فرعون اور اس کے درباروں کو موسی علیہ السلام کے قتل سے ڈرایا اور کہا کہ اس کا انجام بہت برا ہوگا 2- فرعون کے کبر و غرور کا بیان ہے کہ اس نے رب العزت کو دیکھنے کی ناپاک جسارت کرتے ہوئے ہامان کو ایک محل کی تعمیر کا حکم دیا 3- الله سے اعراض کرنے والوں کی سزا کا بیان ہے سیدخلون جهنم داخرین 4- انسان کی تخلیق کا بیان انسان کبھی مٹی تها پهر نطفہ بنا پهر علقہ بنا پهر بچہ بنا...
تیئیسواں پارہ
- Get link
- X
- Other Apps
تیئیسواں پارہ اس پارے میں چار حصے ہیں: ۱۔ سورۂ یٰس (بقیہ حصہ) ۲۔ سورۂ صافات (مکمل) ۳۔ سورۂ ص (مکمل) ۴۔ سورۂ زمر (ابتدائی حصہ) (۱) سورۂ یٰس کے بقیہ حصے میں تین باتیں یہ ہیں: ۱۔ حبیب نجار کا قصہ (ایک بستی والوں نے اپنے تین انبیاء کو جھٹلایا ، ان کی قوم کا ایک شخص جس کا نام حبیب نجار تھا نے انھیں سمجھانے کی کوشش کی تو انھوں نے اسے شہید کردیا ، جنت میں جاکر بھی اس نے تمنا کی کاش! میری قوم کو معلوم ہوجائے کہ مجھے کیسی نعمتیں ملی ہیں۔) ۲۔ اللہ کی قدرت کے دلائل (1۔مردہ زمین جسے بارش سے زندہ کردیا جاتا ہے۔ 2۔لیل و نہار اور شمس و قمر کا نظام۔ 3۔کشتیاں اور جہاز جو سمندر میں چلتے ہیں۔) ۳۔ قیامت (محشر کی ہولناکیاں ، صور پھونکے جانے کا تذکرہ ، اس دن مجرموں کے مونہوں پر مہر لگادی جائے گی اور ان کے اعضاء ان کے خلاف گواہی دیں گے۔) (۲) سورۂ صافات میں دو باتیں یہ ہیں: ۱۔ جہنمیوں کا باہم لعن طعن اور جنتیوں کا خوشگوار مکالمہ ۲۔ انبیائے کرام علیہم السلام کے قصے (حضرت نوح علیہ السلام ، حضرت ابراہیم علیہ السلام کی دعوتِ توحید ، انھیں بیٹے کو ذبح کرنے کا حکم اور اس کی تعمیل ، حضرت موسی...
بائیسواں پارہ
- Get link
- X
- Other Apps
بائیسواں پارہ اس پارے میں چار حصے ہیں: ۱۔ سورۂ احزاب (بقیہ حصہ) ۲۔ سورۂ سبا (مکمل) ۳۔ سورۂ فاطر (مکمل) ۴۔ سورۂ یٰس (ابتدائی حصہ) (۱) سورۂ احزاب کے بقیہ حصے میں چار باتیں یہ ہیں: ۱۔ ازواج مطہرات کے لیے سات احکام : ۔۔۔۔ 1۔نزاکت کے ساتھ بات نہ کریں۔ ۔۔۔۔ 2۔ بلا ضرورت گھر سے نہ نکلیں۔ ۔۔۔۔ 3۔ زمانۂ جاہلیت کی خواتین کی طرح اپنی زینت اور ستر کا اظہار کرتے ہوئے باہر نہ نکلیں۔ ۔۔۔۔ 4۔ نماز کی پابندی کریں۔ ۔۔۔۔ 5۔ زکوٰۃ دیا کریں۔ ۔۔۔۔ 6۔ اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کریں۔ ۔۔۔۔ 7۔ قرآنی آیات کی تلاوت اور احادیث کا مذاکرہ کیا کریں۔ ۲۔ مسلمانوں کی دس صفات ۳۔ نکاحِ رسول: جب حضرت زید بن حارثہ اور آپ کی پھوپھی زاد بہن حضرت زینب رضی اللہ عنہا کے درمیان نباہ نہ ہوسکا اور ان کے درمیان جدائی واقع ہوگئی تو اللہ کے حکم سے خود آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت زینب سے نکاح کرلیا۔ ۴۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر درود و سلام کا حکم (۲) سورۂ سبا میں دو باتیں یہ ہیں: ۱۔ حضرت داؤد اور حضرت سلیمان علیہما السلام کا قصہ ۲۔ اہل سبا کے غرور و تکبر کا واقعہ (۳) سورۂ فاطر میں دو باتیں یہ ہیں...
19;21 and 23 Ramzan
- Get link
- X
- Other Apps
*شب قدر کے اعمال* *🧎🏻♂️شب قدر مشترک اعمال* *نوٹ : یہ شب قدر کے وہ اعمال ہیں جو تینوں راتوں 19, 21, 23 کو انجام دیے جاتے ہیں۔* *1️⃣ شب قدر میں غسل انجام دینا* *سوال:شب قدر کا غسل کس وقت انجام دیا جائے؟؟* *جواب:* علامہ مجلسی فرماتے ہیں بہتر ہے اس غسل کو غروب آفتاب کے وقت انجام دیا جائے اور اس کے ساتھ مغربین کی نماز پڑھی جائے۔ *2️⃣ دو رکعت نماز شب قدر* *🧎🏻♂️نماز پڑھنے کا طریقہ* جس کی ہر رکعت میں سورہ حمد کے بعد سات مرتبہ سورہ توحید اور نماز کے بعد 70 مرتبہ *اَسْتَغْفِرُ اللّه وَاَتُوبُ اِلَیه* پڑھی جائے۔ *یہ نماز پڑھنےکا فائدہ* رویت نبوی ہے کہ: نبی (ص) ارشاد فرماتے ہیں انسان اپنی جگہ سے اٹھے گا نہیں کہ اس کے اور اس کے ماں باپ کے سارے گناہ معاف کردیئے جائیں گے۔ *3️⃣ شب بیداری اور عبادات کی حالت میں رات گزارنا* *شب بیداری اور عمل صالح کا فائدہ* روایت میں وارد ہوا ہے کہ ہر شب قدر کو شب بیداری کرے اس کے ذریعہ آپ کے گناہ معاف کردیئے جائیں گے چاہے آپ کے گناہ آسمان کے ستاروں کے برابر کیوں نہ ہو چاہے آپ کے گناہ پہاڑوں کے وزن کے برابر کیوں نہ ہو اور چاہے پیمائش کے لحاظ سے آپ کے گن...
اکیسواں پارہ
- Get link
- X
- Other Apps
اکیسواں پارہ اس پارے میں پانچ حصے ہیں: ۱۔ سورۂ عنکبوت (بقیہ حصہ) ۲۔ سورۂ روم (مکمل) ۳۔ سورۂ لقمان (مکمل) ۴۔ سورۂ سجدہ (مکمل) ۵۔ سورۂ احزاب (ابتدائی حصہ) (۱) سورۂ عنکبوت کے بقیہ حصے میں چار باتیں یہ ہیں: ۱۔ تلاوت اور نماز کا حکم ۲۔ نماز کی فضیلت (کہ یہ برائی اور بے حیائی سے روکتی ہے) ۳۔ معاندین اور ان کی ہٹ دھرمیوں کا ذکر ۴۔ دنیا کی بے ثباتی (۲) سورۂ روم میں دو باتیں یہ ہیں: ۱۔ دو پیش گوئیاں: ۔۔۔۔ 1۔ نو سال کے اندر اندر روم کے اہل کتاب (عیسائی) ایران کے بت پرستوں کو شکست دے دیں گے۔ ۔۔۔۔ 2۔ اسی عرصے میں مسلمان مشرکینِ قریش پر فتح کی خوش منارہے ہوں گے۔ (یہ بدر کی صورت میں ظاہر ہوئی) ۲۔ توحید کے ضمن میں اللہ کی عظمت کی سات نشانیاں: ۔۔۔۔ 1۔اشیاء کو اضداد سے پیدا کرنا (زندہ کو مردہ سے اور مردہ کو زندہ سے) ۔۔۔۔ 2۔ انسان کی پیدائش مٹی سے ۔۔۔۔ 3۔ زوجین کی محبت ۔۔۔۔ 4۔ زمین و آسمان کی پیدائش ۔۔۔۔ 5۔ رات اور دن کی نیند اور روزگار کی تلاش ۔۔۔۔ 6۔ بجلی کی چمک ، بارش اور اس سے غلے کی پیداوار ۔۔۔۔ 7۔ زمین اور آسمان کا مستحکم نظام (۳) سورۂ لقمان میں تین باتیں یہ...
بیسواں پارہ
- Get link
- X
- Other Apps
بیسواں پارہ اس پارے میں تین حصے ہیں: ۱۔ سورۂ نمل (بقیہ حصہ) ۲۔ سورۂ قصص (مکمل) ۳۔ سورۂ عنکبوت (ابتدائی حصہ) (۱) سورۂ نمل کے بقیہ حصے میں دو باتیں یہ ہیں: ۱۔ توحید کے پانچ دلائل (1) آسمان ، زمین ، بارش اور کھیتیوں کا خالق وہی ہے۔ (2) زمین ، نہریں ، پہاڑ اور سمندروں کا نظام وہی چلاتا ہے۔ (3) مجبور ، بے بس اور بیمار کی پکار اس کے علاوہ کوئی نہیں سنتا۔ (4) بحری اور بری تاریکیوں میں راستہ وہی دکھاتا ہے ، اسی نے ہواؤں کا نظام چلایا۔ (5) پہلی بار بھی اسی نے پیدا کیا ، دوبارہ بھی وہی پیدا کرے گا ، رازق بھی وہی ہے۔ ۲۔ قیامت (صور پھونکا جانا ، پہاڑوں کا کا بادلوں کی طرح ہواؤں میں اڑنا ، روز قیامت سب کا جمع ہونا ، نیک لوگوں کو ان کی اچھائیوں کا انعام اور برے لوگوں کو ان کے کیے کی سزا کا ملنا) (۲) سورۂ قصص میں دو باتیں یہ ہیں: ۱۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام اور فرعون کا تفصیلی قصہ ۲۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام اور قارون کا قصہ (۳) سورۂ عنکبوت کے ابتدائی حصے میں تین باتیں یہ ہیں: ۱۔ توحید (مشرکین کے بت مکڑی کے جالے کی طرح کمزور ہیں۔) ۲۔ رسالت (آزمائش من جانب اللہ ضرور آتی ہے ،...
انیسواں پارہ
- Get link
- X
- Other Apps
انیسواں پارہ اس پارے میں تین حصے ہیں: ۱۔ سورۂ فرقان (بقیہ حصہ) ۲۔ سورۂ شعراء (مکمل) ۳۔ سورۂ نمل (ابتدائی حصہ) (۱) سورۂ فرقان کے بقیہ حصے میں چار باتیں یہ ہیں: 1۔ قیامت 2۔ توحید (آسمان ، زمین اور رات دن کا خالق اللہ ہی ہے۔) 3۔ رسالت (نبی کو بشیر و نذیر بنا کر بھیجا گیا ہے۔) 4۔ عباد الرحمٰن کی صفات (عاجزی سے چلنا ، جاہلوں سے اعراض ، راتوں کو عبادت ، جہنم کے عذاب سے پناہ مانگنا ، خرچ کرنے میں اعتدال ، نہ فضول خرچی نہ بخل ، شرک سے اجتناب ، قتل ناحق سے بچنا ، زنا اور بدکاری سے پرہیز ، جھوٹی گواہی سے احتراز ، بری مجالس سے پہلوتہی ، کتاب اللہ سے متاثر ہونا ، نیک بیوی بچوں کی دعا اور یہ دعا کہ ہمیں ہادی اور مہتدی بنا) (۲) سورۂ شعراء میں تین باتیں یہ ہیں: ۱۔ سات انبیائے کرام کے قصے (حضرت موسیٰ علیہ السلام ، حضرت ابراہیم علیہ السلام ، حضرت نوح علیہ السلام ، حضرت ہود علیہ السلام ، حضرت صالح علیہ السلام ، حضرت لوط علیہ السلام ، حضرت شعیب علیہ السلام) ۲۔ قرآن کی حقانیت: (اسے رب العالمین نے اتارا ہے ، روح امین حضرت جبرائیل علیہ السلام کے واسطے سے ، نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے قل...
اٹھارھواں پارہ
- Get link
- X
- Other Apps
اٹھارھواں پارہ اس پارے میں تین حصے ہیں: ۱۔ سورۂ مؤمنون (مکمل) ۲۔ سورۂ نور (مکمل) ۳۔ سورۂ فرقان (ابتدائی حصہ) (۱) سورۂ مؤمنون میں سات باتیں یہ ہیں: ۱۔ استحقاقِ جنت کی سات صفات ۲۔ تخلیقِ انسان کے نو مراحل ۳۔ توحید ۴۔ انبیاء کے قصے ۵۔ نیک لوگوں کی چار صفات ۶۔ نہ ماننے والوں کے انکار کی اصل وجہ ۷۔ قیامت ۱۔ استحقاقِ جنت کی سات صفات: (۱)ایمان ، (۲)نماز میں خشوع ، (۳)اعراض عن اللغو ، (۴)زکوۃ ، (۵)پاکدامنی ، (۶)امانت داری ، (۷)نمازوں کی حفاظت۔ ۲۔ تخلیقِ انسان کے نو مراحل: (۱)مٹی (۲)منی (۳)جما ہوا خون (۴)لوتھڑا (۵)ہڈی (۶)گوشت کا لباس (۷)انسان (۸)موت (۹)دوبارہ زندگی ۳۔ توحید: آغازِ سورت میں توحید کے تین دلائل ہیں: (۱)آسمانوں کی تخلیق ، (۲)بارش اور غلہ جات ، (۳)چوپائے اور ان کے منافع۔ ۴۔ انبیائے کرام کے قصے: (۱) حضرت نوح علیہ السلام اور ان کی کشتی کا ذکر۔ (۲) حضرت موسیٰ اور ہارون علیہما السلام کا ذکر۔ (۳) حضرت عیسیٰ علیہ السلام اور ان کی والدہ حضرت مریم کا تذکرہ۔ ۵۔ نیک لوگوں کی چار صفات: (۱) اللہ سے ڈرتے ہیں ، (۲)اللہ پر ایمان رکھتے ہیں ، (۳)شرک اور ریا نہیں ک...
سترھواں پارہ
- Get link
- X
- Other Apps
سترھواں پارہ اس پارے میں دو حصے ہیں: ۱۔ سورۂ انبیاء ۲۔ سورۂ حج (۱) سورۂ انبیاء میں تین باتیں یہ ہیں: ۱۔ قیامت ۲۔ رسالت ۳۔ توحید ۱۔ قیامت: بتایا گیا ہے کہ قیامت کا وقوع اور حساب کا وقت بہت قریب آگیا ہے، لیکن اس ہولناک دن سے انسان غفلت میں پڑے ہوئے ہیں۔(۱) نیز قربِ قیامت میں یاجوج اور ماجوج کو کھول دیا جائے گا اور وہ رہ بلندی سے اتر رہے ہوں گے۔(۹۶) نیز مشرکین اور ان کے اصنام قیامت کے دن دوزخ کا ایندھن بنیں گے۔(۹۸) ۲۔ رسالت: رسالت کے ضمن میں سترہ انبیائے کرام علیہم السلام کا ذکر ہے: (۱)حضرت موسیٰ علیہ السلام ، (۲)حضرت ہارون علیہ السلام (۳)حضرت ابراہیم علیہ السلام ، (۴)حضرت لوط علیہ السلام، (۵)حضرت اسحاق علیہ السلام ، (۶)حضرت یعقوب علیہ السلام ، (۷)حضرت نوح علیہ السلام ، (۸)حضرت داؤد علیہ السلام ، (۹)حضرت سلیمان علیہ السلام ، (۱۰)حضرت ایوب علیہ السلام ، (۱۱)حضرت اسماعیل علیہ السلام ، (۱۲)حضرت ادریس علیہ السلام ، (۱۳)حضرت ذی الکفل علیہ السلام ، (۱۴) حضرت یونس علیہ السلام ، (۱۵)حضرت زکریا علیہ السلام ، (۱۶)حضرت یحیٰ علیہ السلام اور (۱۷)حضرت عیسیٰ علیہ السلام ان سترہ می...
سولھواں پارہ
- Get link
- X
- Other Apps
سولھواں پارہ اس پارے میں تین حصے ہیں: ۱۔ سورۂ کہف کا بقیہ حصہ ۲۔ سورۂ مریم مکمل ۳۔ سورۂ طٰہٰ مکمل (۱) سورۂ کہف کے بقیہ حصے میں دو باتیں یہ ہیں: ۱۔ حضرت موسٰی اور خضر علیہما السلام کا قصہ (جو پندرھویں پارے کے آخر میں شروع ہوکر سولھویں پارے کے شروع میں ختم ہورہا ہے) ۲۔ ذوالقرنین کا قصہ ۱۔ حضرت موسٰی اور خضر علیہما السلام کا قصہ: حضرت موسیٰ علیہ السلام کو جب اللہ کی طرف سے یہ اطلاع ہوئی کہ سمندر کے کنارے ایک ایسے صاحب رہتے ہیں جن کے پاس ایسا علم ہے جو آپ کے پاس نہیں تو آپ ان کی تلاش میں چل پڑے، چلتے چلتے آپ سمندر کے کنارے پہنچ گئے، یہاں آپ کی ملاقات حضرت خضر علیہ السلام سے ہوئی اور آپ نے ان سے ساتھ رہنے کی اجازت مانگی، انھوں نے اس شرط کے ساتھ اجازت دی کہ آپ کوئی سوال نہیں کریں گے، پھر تین عجیب واقعات پیش آئے، پہلے واقعے میں حضرت خضر علیہ السلام نے اس کشتی کے تختے کو توڑ ڈالا جس کے مالکان نے انھیں کرایہ لیے بغیر بٹھالیا تھا، دوسرے واقعے میں ایک معصوم بچے کو قتل کردیا، تیسرے واقعے میں ایک ایسے گاؤں میں گرتی ہوئی بوسیدہ دیوار کی تعمیر شروع کردی جس گاؤں والوں نے انھیں کھانا...
پندرھواں پارہ
- Get link
- X
- Other Apps
پندرھواں پارہ اس پارے میں دو حصے ہیں: ۱۔ سورۂ بنی اسرائیل مکمل ۲۔ سورۂ کہف کا زیادہ تر حصہ (۱) سورۂ بنی اسرائیل میں چار باتیں یہ ہیں: ۱۔ واقعہ معراج ۲۔ بنی اسرائیل کا فتنہ وفساد ۳۔ اسلامی آداب و اخلاق ۴۔ دیگر مضامین ۱۔ واقعہ معراج: معراج جسمانی ہوئی اور جاگنے کی حالت میں۔ ہمارے آقا صلی اللہ علیہ وسلم کو رات کے وقت مسجدِ حرام سے مسجدِ اقصیٰ اور پھر وہاں سے آسمانوں پر لے جایا گیا تھا۔ ۲۔ بنی اسرائیل کا فتنہ و فساد: بنی اسرائیل کو پہلے سے بتادیا گیا تھا کہ تم لوگ دو مرتبہ زمین میں فساد مچاؤ گے، چنانچہ ایک دفعہ حضرت شعیب علیہ السلام کو ایذا پہنچائی تو بخت نصر کو ان پر مسلط کردیا گیا، دوسری بار حضرت زکریا اور یحیٰ علیہما السلام کو شہید کردیا تو بابل کا بادشاہ ان پر مسلط ہوگیا۔ ۳۔ اسلامی آداب و اخلاق: (آیات: ۲۳ تا ۳۹) اللہ کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو، والدین کے ساتھ بھلائی کرتے رہو، رشتہ داروں ، مسکینوں اور مسافروں کو ان کا حق دو، مال کو فضول خرچی میں نہ اڑاؤ، نہ بخل کرو، نہ ہاتھ اتنا کشادہ رکھو کہ کل کو پچھتانا پڑے، اپنی اولاد کو مفلسی کے ڈر سے قتل نہ کرو، کسی جان...
چودھواں پارہ
- Get link
- X
- Other Apps
چودھواں پارہ اس پارے میں دو حصے ہیں: ۱۔ سورۂ حجر مکمل ۲۔ سورۂ نحل مکمل (۱) سورۂ حجر میں چار باتیں یہ ہیں: ۱۔ کفار کی آرزو (آخرت میں جب کفار مسلمانوں کو مزے میں اور خود کو عذاب میں دیکھیں گے تو تمنا کریں گے کہ کاش وہ بھی مسلمان ہوجاتے) ۲۔ قرآن کی حفاظت (اللہ تعالیٰ نے قیامت تک کے لیے قرآن کی حفاظت کا ذمہ لیا ہے) ۳۔ انسان کی تخلیق (اللہ تعالیٰ نے انسان کو منی سے بنایا، فرشتوں کا مسجود بنایا، شیطان مردود ہوا، اس نے قیامت تک انسانوں کو گمراہ کرنے کی قسم کھالی) ۴۔ تین قصے پہلا قصہ: حضرت ابراہیم علیہ السلام کو فرشتوں نے آکر بیٹے کی خوشخبری دی، اس وقت ان کی اہلیہ بہت بوڑھی تھیں، بظاہر یہ ولادت کی عمر نہ تھی، اس لیے آپ کو بیٹے کی خوش خبری سن کر خوشی بھی ہوئی اور تعجب بھی ہوا، فرشتوں نے کہا ہم آپ کو سچی خوشخبری سنا رہے ہیں آپ مایوس نہ ہوں، آپ نے فرمایا کہ اللہ کی رحمت سے مایوس ہونا تو صرف گمراہوں کا کام ہے۔ دوسرا قصہ: فرشتے حضرت ابراہیم علیہ السلام کو خوشخبری سنا کر حضرت لوط علیہ السلام کی خدمت میں حاضر ہوئے اور ان سے درخواست کی کہ آپ اپنے گھر والوں کو ساتھ لے کر رات ہی ک...
تیرھواں پارہ
- Get link
- X
- Other Apps
تیرھواں پارہ اس پارے میں تین حصے ہیں: ۱۔ سورۂ یوسف کا بقیہ حصہ ۲۔ سورۂ رعد مکمل ۳۔ سورۂ ابراہیم مکمل (۱) سورۂ یوسف کا بقیہ حصہ: اس کی تفصیل پچھلے پارے میں مذکور ہوچکی ہے۔ (۲) سورۂ رعد میں پانچ باتیں یہ ہیں: ۱۔ قرآن کی حقانیت ۲۔ توحید ۳۔ قیامت ۴۔ رسالت ۵۔ متقین کی آٹھ صفات اور اشقیاء کی تین علامات ۱۔ قرآن کی حقانیت: یہ نکتہ قابل غور ہے کہ جن سورتوں کا آغاز حروف مقطعات سے ہوتا ہے ان کی ابتدا میں عام طور پر قرآن کا ذکر ہوتا ہے، ان مخالفین کو چیلنج کرنے کے لیے جو قرآن کریم کو معاذ اللہ انسانی کاوش قرار دیتے ہیں۔ ۲۔ توحید: آسمانوں اور زمین، سورج اور چاند، رات اور دن، پہاڑوں اور نہروں ، غلہ جات اور مختلف رنگوں، ذائقوں اور خوشبوؤں والے پھلوں کو پیدا کرنے والا وہی ہے اور موت اور زندگی ، نفع اور نقصان اس اکیلے کے ہاتھ میں ہے۔ اللہ نے انسانوں کی حفاظت کے لیے فرشتے مقرر کر رکھے ہیں۔ ۳۔ قیامت: مشرکوں کو تو اس پر تعجب ہوتا ہے کہ مردہ ہڈیوں میں زندگی کیسے ڈالی جائے گی، جبکہ درحقیقت باعثِ تعجب بعث بعد الموت نہیں ہے، بلکہ ان لوگوں کا تعجب سے یہ کہنا باعث تعجب ہے۔ ۴۔ رسا...
بارہواں پارہ
- Get link
- X
- Other Apps
*بارھواں پارہ* اس پارے میں دو حصے ہیں: ۱۔ سورۂ ہود مکمل (اس کی ابتدائی پانچ آیات گیارھویں پارے میں ہیں) ۲۔ سورۂ یوسف کا ابتدائی حصہ (۱) سورۂ ہود میں چار باتیں یہ ہیں: ۱۔ قرآنِ کریم کی عظمت ۲۔ توحید اور دلائل توحید ۳۔ رسالت اور اس کے اثبات کے لیے سات انبیائے کرام علیہم السلام کے واقعات ۴۔ قیامت کا تذکرہ ۱۔ قرآن کی عظمت: (۱) قرآن اپنی آیات، معانی اور مضامین کے اعتبار سے محکم کتاب ہے اور اس میں کسی بھی اعتبار سے فساد اور خلل نہیں آسکتا اور نہ اس میں کوئی تعارض یا تناقض پایا جاتا ہے، اس کے محکم ہونے کی بڑی وجہ یہی ہے کہ اس کی تفصیل اور تشریح اس ذات نے کی ہے جو حکیم بھی ہے اور خبیر بھی ہے، اس کا ہر حکم کسی نہ کسی حکمت پر مبنی ہے اور اسے انسان کے ماضی ، حال ، مستقبل ، اس کی نفسیات ، کمزوریوں اور ضروریات کا بخوبی علم ہے۔ (۲)منکرین قرآن کو چیلنج دیا گیا ہے کہ اگر واقعی قرآن انسانی کاوش ہے تو تم بھی اس جیسی دس سورتیں بناکر لے آؤ۔ ۲۔ توحید اور دلائل توحید: ساری مخلوق کو رزق دینے والا اللہ ہی ہے، خواہ وہ مخلوق انسان ہو یا جنات ، چوپائے ہوں یا پرندے، پانی میں رہنے والی مچھلی...
گیارہ پارہ
- Get link
- X
- Other Apps
گیارھواں پارہ اس پارے میں دو حصے ہیں: ۱۔ سورۂ توبہ کا بقیہ حصہ ۲۔ سورۂ یونس مکمل (۱) سورۂ توبہ کے بقیہ حصے میں تین باتیں یہ ہیں: ۱۔ منافقین کی مذمت ۲۔ مومنین کی نو صفات ۳۔ غزوۂ تبوک میں شرکت نہ کرنے والے تین مخلص صحابہ ۱۔ منافقین کی مذمت: اللہ تعالیٰ نے غزوۂ تبوک میں شریک نہ ہونے کے بارے میں منافقین کے جھوٹے اعذار کی اپنے نبی کو خبر دے دی، نیز منافقین نے مسلمانوں کو تنگ کرنے کے لیے مسجد ضرار بنائی تھی، اللہ تعالیٰ نے نبی کو اس میں کھڑا ہونے سے منع فرمایا، نبی علیہ السلام کے حکم سے اس مسجد کو جلا دیا گیا۔ ۲۔ مومنین کی نو صفات: (۱)توبہ کرنے والے (۲)عبادت کرنے والے (۳)حمد کرنے والے (۴)روزہ رکھنے والے (۵)رکوع کرنے والے (۶)سجدہ کرنے والے (۷)نیک کاموں کا حکم کرنے والے (۸)بری باتوں سے منع کرنے والے (۹)اللہ کی حدود کی حفاظت کرنے والے ۳۔ غزوۂ تبوک میں شرکت نہ کرنے والے تین مخلص صحابہ: (۱)حضرت کعب بن مالک رضی اللہ عنہ (۲)حضرت ہلال بن امیہ رضی اللہ عنہ (۳)حضرت مرارہ بن ربیع رضی اللہ عنہ ان تینوں سے پچاس دن کا بائکاٹ کیا گیا، پھر ان کی توبہ کی قبولیت کا اعلان وحی کے ذ...
دسواں پارہ
- Get link
- X
- Other Apps
دسواں پارہ اس پارے میں دو حصے ہیں: ۱۔ سورۂ انفال کا بقیہ حصہ ۲۔ سورۂ توبہ کا ابتدائی حصہ (۱) سورۂ انفال کے بقیہ حصے میں پانچ باتیں یہ ہیں: ۱۔ مال غنیمت کا حکم ۲۔ غزوۂ بدر کے حالات ۳۔ اللہ تعالیٰ کی نصرت کے چار اسباب ۴۔ جنگ سے متعلق ہدایات ۵۔ ہجرت اور نصرے کے فضائل ۱۔ مال غنیمت کا حکم: مال غنیمت کا حکم یہ بیان ہوا کہ خمس نبی علیہ السلام آپ کے اقرباء یتیموں مسکینوں اور مسافروں کے لیے ہے اور باقی چار حصے مجاہدین کے لیے ہیں۔ ۲۔ غزوۂ بدر کے حالات: (۱) کفار مسلمانوں کو اور مسلمان کفار کو تعداد میں کم سمجھے اور ایسا اس لیے ہوا کہ اس جنگ کا ہونا اللہ کے ہاں طے ہوچکا تھا۔ (۲) شیطان مشرکین کے سامنے ان کے اعمال کو مزین کرکے پیش کرتا رہا دوسری طرف مسلمانوں کی مدد کے لیے آسمان سے فرشتے نازل ہوئے۔ (۳) قریش غزوۂ بدر میں ذلیل و خوار ہوئے۔ ۳۔ اللہ تعالیٰ کی نصرت کے چار اسباب: (۱) میدان جنگ میں ثابت قدمی۔ (۲) اللہ تعالیٰ کا ذکر کثرت سے۔ (۳) اختلاف اور لڑائی سے بچ کر رہنا۔ (۴) مقابلے میں نا موافق امور پر صبر۔ ۴۔ جنگ سے متعلق ہدایات: (۱) دشمنوں سے مقابلے کے لیے مادی، عسک...
چوتھا پارہ
- Get link
- X
- Other Apps
چوتھا پارہ اس پارے میں دو حصے ہیں: ۱۔ بقیہ سورۂ آل عمران ۲۔ ابتدائے سورۂ نساء (پہلا حصہ) سورۂ آل عمران کے بقیہ حصے میں پانچ باتیں ہیں: 1۔ خانہ کعبہ کے فضائل 2۔ باہمی جوڑ 3۔ امر بالمعروف اور نہی عن المنکر 4۔ تین غزوے 5۔ کامیابی کے چار اصول 1۔ خانہ کعبہ کے فضائل: یہ سب سے پہلی عبادت گاہ ہے اور اس میں واضح نشانیاں ہیں جیسے: مقام ابراہیم۔ جو حرم میں داخل ہوجائے اسے امن حاصل ہوجاتا ہے۔ 2۔ باہمی جوڑ: اللہ تعالیٰ کی رسی کو مضبوطی سے تھامو۔ 3۔ امر بالمعروف اور نہی عن النکر: یہ بہترین امت ہے کہ لوگوں کی نفع رسانی کے لیے نکالی گئی ہے، بھلائی کا حکم کرتی ہے، برائی سے روکتی ہے اور اللہ پر ایمان رکھتی ہے۔ 4۔ تین غزوے: ۱۔غزوۂ بدر ۲۔غزوۂ حد ۳۔غزوۂ حمراء الاسد 5۔ کامیابی کے چار اصول: ۱۔صبر ۲۔مصابرہ ۳۔مرابطہ ۴۔تقوی (دوسرا حصہ) سورۂ نساء کا جو ابتدائی حصہ اس پارے میں ہے اس میں چار باتیں ہیں: 1۔ یتیموں کا حق: (ان کو ان کا مال حوالے کردیا جائے۔) 2۔ تعدد ازواج: (ایک مرد بیک وقت چار نکاح کرسکتے ہیں بشرط ادائیگیٔ حقوق۔) 3۔ میراث: (اولاد ، ماں باپ ، بیوی ، کلالہ کے حصے بیان ہوئے اس قید کے س...
نواں پارہ
- Get link
- X
- Other Apps
نواں پارہ اس پارے میں دو حصے ہیں: ۱۔ سورۂ اعراف کا بقیہ حصہ ۲۔ سورۂ انفال کا ابتدائی حصہ (۱) سورۂ اعراف کے بقیہ حصے میں چھ باتیں یہ ہیں: ۱۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام کا تفصیلی قصہ ۲۔ عہد الست کا ذکر ۳۔ بلعم بن باعوراء کا قصہ ۴۔ تمام کفار چوپائے کی طرح ہیں ۵۔ قیامت کا علم کسی کو نہیں ۶۔ قرآن کی عظمت بلعم بن باعوراء کا قصہ: فتح مصر کے بعد جب بنی اسرئیل کو قوم جبارین سے جہاد کرنے کا حکم ملا تو جبارین ڈرگئے اور بلعم بن باعوراء کے پاس آئے کہ کچھ کرو، بلعم کے پاس اسم اعظم تھا، اس نے پہلے تو اس کی مدد سے منع کیا، مگر جب انھوں نے رشوت دی تو یہ بہک گیا اور حضرت موسیٰ علیہ السلام اور بنی اسرئیل کے خلاف بد دعائیہ کلمات کہنے شروع کیے، مگر اللہ تعالیٰ کی قدرت کہ وہ کلمات خود اس کے اور قوم جبارین کے خلاف نکلے، اللہ تعالیٰ نے اس کی زبان نکال کر اس کو کتے کی طرح کردیا۔ فمثله كمثل الكلب (۲) سورۂ انفال کا جو ابتدائی حصہ اس پارے میں ہے اس میں تین باتیں یہ ہیں: ۱۔ غزوہ بدر اور مال غنیمت کا حکم ۲۔ مومنین کی پانچ صفات ۳۔ چھ بار مومنین سے خطاب مومنین کی پانچ صفات یہ ہیں: (۱)خشیت (...
Bp low
- Get link
- X
- Other Apps
عام طور پر بلڈ پریشر کا لو ہونا کوئی بیماری نہیں ہوتی سوائے ان کے جن کے جسم سے خدانخواستہ بہت زیادہ خون بہہ جائے یا بہت زیادہ الٹیاں اور پاخانے آکر پانی اور نمکیات کی شدید کمی کی وجہ سے بلڈ پریشر خطرناک حد تک کم ھو جائے یا کس دوائی یا زہریلے اثرات کی وجہ سے بلڈ پریشر کم ھو جائے یا شدید ھارٹ اٹیک کے بعد بلڈ پریشر خطرناک حد تک نیچے گر جائے ورنہ بلڈ پریشر تو جتنا تجویز کردہ نچلی سطح پر رہے گا اتنا ہی انسان کے لئے بہتر رہے گا۔ اکثر ھم نے سنا ہے کہ بلڈ پریشر لو ھو گیا ہے اس لئے ڈرپ لگوارہے ہیں یا ھم نے کمزوری کو دور کرنے کے لئے ڈرپ لگوانے جانا ہے ۔ ا گر آپ کا کھانا پینا ٹھیک ہے تو منہ کے ذریعے توانائی سے بھرپور چیزیں کھائیں اور پئیں ۔ بغیر معقول وجہ کے ڈرپس کا لگوانا تاکہ بلڈ پریشر زیادہ ھوجائے یا کمزوری دور ھوجائے صرف ایک نفسیاتی اثر ھے اور کچھ بھی نہیں ھے ۔ اس پریکٹس کو لازمی ختم کرنا چاہئے ۔
آٹھواں پارہ
- Get link
- X
- Other Apps
آٹھواں پارہ اس پارے میں دو حصے ہیں: ۱۔ سورۂ انعام کا بقیہ حصہ ۲۔سورۂ اعراف کا ابتدائی حصہ (پہلا حصہ) سورۂ انعام کے بقیہ حصے میں چار باتیں ہیں: ۱۔ تسلی رسول ۲۔ مشرکین کی چار حماقتیں ۳۔ اللہ تعالیٰ کی دو نعمتیں ۴۔ دس وصیتیں ۱۔ تسلی رسول: اس سورت میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو تسلی ہے کہ یہ لوگ ضدی ہیں، معجزات کا بے جا مطالبہ کرتے رہتے ہیں، اگر مردے بھی ان سے باتیں کریں تو یہ پھر بھی ایمان نہ لائیں گے، قرآن کا معجزہ ایمان لانے کے لیے کافی ہے۔ ۲۔ مشرکین کی چار حماقتیں: ۱۔ یہ لوگ چوپایوں میں اللہ تعالیٰ کا حصہ اور شرکاء کا حصہ الگ الگ کردیتے، شرکاء کے حصے کو اللہ تعالیٰ کے حصے میں خلط نہ ہونے دیتے، لیکن اگر اللہ تعالیٰ کا حصہ شرکاء کے حصے میں مل جاتا تو اسے برا نہ سمجھتے۔ (آیت:۱۳۵) ۲۔ فقر یا عار کے خوف سے بیٹیوں کو قتل کردیتے۔ (آیت:۱۳۶) ۳۔ چوپایوں کی تین قسمیں کر رکھی تھیں: ایک جو ان کے پیشواؤں کے لیے مخصوص، دوسرے وہ جن پر سوار ہونا ممنوع، تیسرے وہ جنھیں غیر اللہ کے نام سے ذبح کرتے تھے۔ (آیت:۱۳۸) ۴۔ چوپائے کے بچے کو عورتوں پر حرام سمجھتے اور اگر وہ بچہ مردہ ہو...
Teaching Rules
- Get link
- X
- Other Apps
Online TEACHINGS If I have to teach online I will start my lecturer with the RECITE of Holy Quran Nat Nabvi SAWW I shall keep my students focus on my lecturer in this way I will not allow my students chat one another i Will block chat button so that they can my lecturer carefully Face to Face Teachings When I will teach physically face to face students then I will start my class with the recite of Holy Quran and Nat Nabvi SAWW I will busy my students individual and group activities
ساتواں پارہ
- Get link
- X
- Other Apps
ساتواں پارہ اس پارے میں دو حصے ہیں: ۱۔ سورۂ مائدہ کا بقیہ حصہ ۲۔ سورۂ انعام ابتدائی حصہ (پہلا حصہ) سورۂ مائدہ کے بقیہ حصے میں تین باتیں ہیں: ۱۔ حبشہ کے نصاری کی تعریف ۲۔ حلال وحرام کے چند مسائل ۲۔ قیامت اور تذکرۂ حضرت عیسیٰ علیہ السلام ۱۔ حبشہ کے نصاری کی تعریف: جب ان کے سامنے قرآن کی تلاوت کی جاتی ہے تو اسے سن کر ان کی آنکھیں آنسوؤں سے تر ہوجاتی ہیں۔ ۲۔ حلال وحرام کے چند مسائل: ۔۔۔ہر چیز خود سے حلال یا حرام نہ بناؤ۔ ۔۔۔لغو قسم پر مؤاخذہ نہیں، البتہ یمین غموس پر کفارہ ہے، یعنی دس مسکینوں کو دو وقت کا کھانا کھلانا یا انھیں پہننے کے لیے کپڑے دینا یا ایک غلام آزاد کرنا اور ان تینوں کے نہ کرسکنے کی صورت میں تین دن روزے رکھنا۔ ۔۔۔شراب، جوا، بت اور پانسہ حرام ہیں۔ ۔۔۔حالتِ احرام میں محرم تری کا شکار کرسکتا ہے، خشکی کا نہیں۔ ۔۔۔حرم میں داخل ہونے والے کے لیے امن ہے۔ ۔۔۔چار قسم کے جانور مشرکین نے حرام کر رکھے تھے بحیرہ ، سائبہ ، وصیلہ اور حام۔ ۲۔ قیامت اور تذکرۂ حضرت عیسیٰ علیہ السلام قیامت کے دن حضرات انبیائے کرام علیہم السلام سے پوچھا جائے گا کہ جب تم نے ہمارا پ...
چھٹا پارہ
- Get link
- X
- Other Apps
چھٹا پارہ اس پارے میں دو حصے ہیں: ۱۔ سورۂ نساء کا بقیہ حصہ ۲۔ سورۂ مائدہ کا ابتدائی حصہ (پہلا حصہ) سورۂ نساء کے بقیہ حصے میں تین باتیں ہیں: ۱۔ یہود کی مذمت ۲۔ نصاری کی مذمت ۳۔ میراث ۱۔ یہود کی مذمت: انھوں نے حضرت عیسی علیہ السلام کو قتل کرنے کی کوشش کی، مگر اللہ تعالیٰ نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی حفاظت فرمائی۔ ۲۔ نصاری کی مذمت: یہ لوگ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے بارے میں غلو کا شکار کر عقیدۂ تثلیث کے حامل ہوگئے۔ ۳۔ میراث: عینی اور علاتی بہنوں کے حصے مذکور ہوئے کہ ایک بیٹی کو نصف ، ایک سے زیادہ کو دو ثلث اور اگر بھائی بھی ہوں تو لڑکے کو لڑکی سے دوگنا ملے گا۔ (دوسرا حصہ) سورۂ مائدہ کا جو ابتدائی حصہ اس پارے میں ہے اس میں پانچ باتیں ہیں: ۱۔ اوفوا بالعقود (ہر جائز عہد اور عقد جو تمھارے اور رب کے درمیان ہو یا تمھارے اور انسانوں کے درمیان ہو اسے پورا کرو) ۲۔ حرام چیزیں (بہنے والا خون، خنزیر کا گوشت اور جسے غیر اللہ کے نام پر ذبح کیا گیا ہو) ۳۔ طہارت (وضو ، تیمم اور غسل کے مسائل) ۴۔ ہابیل اور قابیل کا قصہ (قابیل نے ہابیل کو قتل کردیا تھا، قتل اور چوری کے احکامات) ...
تیسرا پارہ
- Get link
- X
- Other Apps
تیسرا پارہ اس پارے میں دو حصے ہیں: 1۔بقیہ سورۂ بقرہ 2۔ابتدائے سورۂ آل عمران (پہلا حصہ) سورۂ بقرہ کے بقیہ حصے میں تین باتیں ہیں: ۱۔دو بڑی آیتیں ۲۔دو نبیوں کا ذکر ۳۔صدقہ اور سود ۱۔ دو بڑی آیتیں: ایک ”آیت الکرسی“ ہے جو فضیلت میں سب سے بڑی ہے، اس میں سترہ مرتبہ اللہ تعالیٰ کا ذکر ہے۔ دوسری ”آیتِ مداینہ“ جو مقدار میں سب سے بڑی ہے اس میں تجارت اور قرض مذکور ہے۔ ۲۔ دو نبیوں کا ذکر: ایک حضرت ابراہیم علیہ السلام کا نمرود سے مباحثہ اور احیائے موتٰی کے مشاہدے کی دعاء۔ دوسرے عزیر علیہ السلام جنھیں اللہ تعالیٰ نے سوسال تک موت دے کر پھر زندہ کیا۔ ۳۔ صدقہ اور سود: بظاہر صدقے سے مال کم ہوتا ہے اور سود سے بڑھتا ہے، مگر در حقیقت صدقے سے بڑھتا ہے اور سود سے گھٹتا ہے۔ (دوسرا حصہ) سورۂ آل عمران کا جو ابتدائی حصہ اس پارے میں ہے اس میں چار باتیں ہیں: 1۔ سورۂ بقرہ سے مناسبت 2۔اللہ تعالیٰ کی قدرت کے چار قصے 3۔اہل کتاب سے مناظرہ ، مباہلہ اور مفاہمہ 4۔ انبیائے سابقین سے عہد 1۔ سورۂ بقرہ سے مناسبت مناسبت یہ ہے کہ دونوں سورتوں میں قرآن کی حقانیت اور اہل کتاب سے خطاب ہے۔ سورۂ بق...