Bp low
عام طور پر بلڈ پریشر کا لو ہونا کوئی بیماری نہیں ہوتی سوائے ان کے جن کے جسم سے خدانخواستہ بہت زیادہ خون بہہ جائے یا بہت زیادہ الٹیاں اور پاخانے آکر پانی اور نمکیات کی شدید کمی کی وجہ سے بلڈ پریشر خطرناک حد تک کم ھو جائے یا کس دوائی یا زہریلے اثرات کی وجہ سے بلڈ پریشر کم ھو جائے یا شدید ھارٹ اٹیک کے بعد بلڈ پریشر خطرناک حد تک نیچے گر جائے ورنہ بلڈ پریشر تو جتنا تجویز کردہ نچلی سطح پر رہے گا اتنا ہی انسان کے لئے بہتر رہے گا۔
اکثر ھم نے سنا ہے کہ بلڈ پریشر لو ھو گیا ہے اس لئے ڈرپ لگوارہے ہیں یا ھم نے کمزوری کو دور کرنے کے لئے ڈرپ لگوانے جانا ہے ۔ ا گر آپ کا کھانا پینا ٹھیک ہے تو منہ کے ذریعے توانائی سے بھرپور چیزیں کھائیں اور پئیں ۔
بغیر معقول وجہ کے ڈرپس کا لگوانا تاکہ بلڈ پریشر زیادہ ھوجائے یا کمزوری دور ھوجائے صرف ایک نفسیاتی اثر ھے اور کچھ بھی نہیں ھے ۔ اس پریکٹس کو لازمی ختم کرنا چاہئے ۔
Comments
Post a Comment